ٹینس

  • ٹینس
  • Sep 05, 2018

اسلام آباد میں ٹیون سٹی ٹینس چیمپئن شپ

ٹیون سٹی ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل جبران الحق نے جیت لیا۔بوائز انڈر18 کا ایونٹ زلان خان نے جبکہ لیڈیز سنگلز کا ایونٹ مہوش چشتی نے اپنے نام کیااسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں جاری چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کے فائنل میں جبران الحق نےموسی چوہدری کو چھ ایک اور چھ دو سے شکست دی۔
بوائز انڈر18 کے فائنل مین زلان خان نے موسی چوہدری کے خلاف چھ صفر اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔
لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل مہوش چشتی نے اپنے نام کیا۔ انہوں نے ماہنور سہیل کو چھ صفر اور چھ صفر سے ہرادیا۔آخر میں مہمان خصوصی سینیٹر دلاور عباس سرپرست اعلی پاکستان ٹینس فیڈریشن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔