قومی

  • قومی
  • Sep 05, 2018

امریکی وزیرخارجہ کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

پاکستان اور امریکہ نے دوطرفہ تعلقات میں بہتری، افغان مسئلے کے سیاسی حل کیلئے سازگار ماحول کی موجودگی اور افغانستان میں امن و استحکام کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات میں باہمی اور علاقائی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مذاکرات میں طالبان کی طرف سے افغان صدر کی غیر مشروط مذاکرات کی پیش کش کو قبول کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپیواور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کا وزارت خارجہ میں استقبال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے پرعزم ہے۔۔
مائیک پامپیو کا کہنا تھا کہ امریکہ عمران خان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کرتا ہے اور اس کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے۔