قومی

  • قومی
  • Sep 06, 2018

یوم دفاع پر شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، وزیراعظم

یوم دفاع ِپاکستان ہمارے ملی اتحاد اوریکجہتی کا بہترین عکاس ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ رواں سال یوم ِدفاعِ پاکستان نہایت منفرد ہے کیونکہ افواجِ پاکستان نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کی وجہ سے مادرِ وطن کے استحکام کو مزید دَوام ملا ہے۔ "ہمیں پیار ہے پاکستان سے"کا عنوان پوری قوم کی امنگوں اور جذبے کا ترجمان ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یوم ِدفاع کا جذبہ صرف 6ستمبر تک محدود نہیں بلکہ اسی کی حقیقی روح سال بھر زندہ رہتی ہے۔ اہلِ پاکستان اورافواجِ پاکستان کا یہ جذبہ پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔ گزشتہ 17سال میں دہشت گردی کے خلاف ہونے والی کٹھن اور غیر روایتی جنگ میں جس طرح ہمارے بچوں،جوانوں، بوڑھوں اور خواتین نے قربانیاں دی ہیں ان کی مثال نہیں ملتی۔ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کا فریضہ بخوبی سر انجام دیا۔