قومی

  • قومی
  • Sep 06, 2018

چھ ستمبر، پاکستان کی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ صدر ممنون حسین

صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چھ ستمبر، پاکستان کی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ آج سے 53 سال قبل ہماری بہادر مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنا کر وطن عزیز کا کامیابی سے دفاع کیاتھا۔ پاکستانیوں نے بے مثال قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیاتھا۔ صدرِمملکت نے کہا کہ ہر سال اس تاریخی دن ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم بھی انہیں روایات کو سربلند رکھتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ جاری رکھیں گے۔