بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 06, 2018

شام کی صورتحال کے بارے میں سلامتی کونسل کااجلاس

شام کے صوبے ادلب کی صورتحال کے بارے میں ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس جمعے کو ہوگا۔
شامی فورسز کی طرف سے صوبہ ادلب میں فوجی آپریشن کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔ امریکا نے شامی صدر بشار الاسد کو ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے خبردار کیا ہے۔ امریکی حکومت کے ترجمان کے مطابق ایسی کسی ممکنہ صورت میں امریکا اور اس کے اتحادی فوری ایکشن لیں گے۔ شامی باغیوں کے کنٹرول میں موجود صوبہ ادلب کی آبادی تیس لاکھ سے زائد ہے۔ کسی فوجی ایکشن کی صورت میں شہریوں کی بڑی تعداد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔