بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 06, 2018

جاپان میں 6.7 شدت کا زلزلہ : 11افراد ہلاک ، متعدد زخمی

جاپان کے شمالی جزیرے ہوکیدو میں چھ اعشاریہ سات شدت کےزلزلے سے گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
زلزلے کا مرکز ہوکیدو جزیرےسے اڑسٹھ کلومیٹر دور تھا اورشمالی شہر سپورو سب سے زیادہ متاثر ہوا ۔زلزلے سے سینکڑوں مکان جزوی یا مکمل طور پر متاثر ہوئے۔متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے لاکھوں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ چالیس افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔تیس لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔