بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 06, 2018

سعودی عرب پرحوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا

سعودی عرب کی جانب حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کردیا گیا۔
حکام کے مطابق حوثیوں کی جانب سے صعدہ شہرسے بیلسٹک میزائل سعودی عرب کے شہر نجران پر داغا گیا۔ سعودی عرب کے پیٹریاٹ میزائلوں نے خود کار کارروائی کرکے بیلسٹک میزائل کوفضا ہی میں تباہ کردیا تاہم اس کا ملبہ آبادی پر گرنے کے نتیجے میں تئیس افراد زخمی ہوگئے۔سعودی حکام نے گزشتہ روز بھی نجران پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔