بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 06, 2018

امریکی وزرائے خارجہ ، دفاع کا دورہ بھارت

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمز میٹس نے نئی دلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ عسکری تعاون کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج اور وزیر دفاع نرملا سیتھا رامن بھی موجود تھیں۔بھارتی وزیر خارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ملاقات میں علاقائی استحکام اور جنوب مشرقی ایشیا کی صورتحال سمیت اہم علاقائی امور زیر غور آئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک دفاعی معاہدہ بھی طے پایا جس کے تحت بھارت، امریکہ سے جدید فوجی سازوسامان خریدے گا۔