بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 07, 2018

ایران سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں : ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں تاہم مذاکرات کا انحصار خود ایران پر ہے۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت بحیثیت ملک خود اپنی بقا کے لیے کافی فکرمند ہے۔ہم آج بھی ایران سے بات چیت کے لیے تیار ہیں تاہم ایران کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات سے متعلق سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بالکل ایسا ہوسکتا ہے، یہاں سب کچھ ممکن ہے۔