کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 06, 2018

ایشیاء کپ جیتنے کیلئے پر عزم ہیں : فاسٹ بولر حسن علی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ایشیاءکپ میں اچھی کارکردگی پیش کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں تمام ٹیمیں ہم پلہ ہیں اور وہ کسی کو بھی آسان حریف نہیں سمجھیں گے ۔ حسن علی نے کہا کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے