کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 06, 2018

قومی کرکٹرز کے یوم دفاع پر خصوصی پیغامات

قومی کرکٹرز نے بھی یوم دفاع پر اپنے پیغامات میں وطن عزیز کے لیے جان کی قربانی دینے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔
آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک نے ٹوئٹر پر پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کیا ۔ سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے قوم کے شہداء کو سلام پیش کیا۔
فاسٹ بولر حسن علی اور وہاب ریاض نے وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’اس روئے زمین پر ایسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو مٹاسکے‘‘۔
عمر اکمل نے بھی ٹوئٹر پر یوم دفاع کے حوالے سے ملک کی سلامتی کیلئے دعائیہ پیغام شیئر کیا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج اور شہریوں کی قربانیوں سے خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں امن قائم ہوا۔