قومی

  • قومی
  • Sep 06, 2018

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی تین روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی تین روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔وانگ ژی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔۔۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پربھی مذاکرات ہوں گے۔چینی وزیرخارجہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد چینی وزیرخارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔