قومی

  • قومی
  • Sep 06, 2018

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سی پیک کے حوالے سے اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کو سی پیک کے تحت مختلف شعبوں خصوصاََ توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، شاہراہوں اور ریل نیٹ ورک، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور گوادر کی ترقی کے شعبوں میں منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔