قومی

  • قومی
  • Sep 06, 2018

آرمی چیف کی پولیس کے شہیدسب انسپکٹرمحمدعباس کےاہلخانہ سےملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےکہاہےکہ جان دینےسےبڑی کوئی قربانی نہیں ہے۔ہماری زندگیاں پاکستان کےلیےوقف ہیں۔آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نےان خیالات کا اظہار راولپنڈی میں پولیس کے شہیدسب انسپکٹرمحمدعباس کےاہل خانہ سےملاقات میں کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قوم اپنے تمام شہدا کو ان کی عظیم قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہے ۔
پولیس کے سب انسپکٹر محمد عباس جولائی انیس سو نوے میں راولپنڈی میں اغواء کاروں کے ایک گروہ کے خلاف کارروائی کےدوران شہید ہو گئے تھے۔مرحوم کےپسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
انٹرویوز۔۔۔لواحقین