قومی

  • قومی
  • Sep 06, 2018

یوم دفاع پرصدر ممنون حسین اور وزیراعظم عمران خان کے پیغامات

شہدااورغازیوں نےمادرِوطن کےدفاع کافریضہ بخوبی سرانجام دیا ۔دہشتگردی کےمنطقی انجام تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
یوم دفاع کےموقع پرصدر ممنون حسین اور وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغامات میں کہاکہ ایمان،اتحاداورتنظیم پرکاربند رہ کرقومی مسائل حل کریں گے۔۔
صدر مملکت نےکہا کہ اس تاریخی دن ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےاس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ انہی روایات کو سربلند رکھتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ نبھائیں گے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ "ہمیں پیار ہے پاکستان سے"کا عنوان قوم کی امنگوں اور جذبے کا ترجمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کی بدولت مادرِ وطن کے استحکام کو دوام ملا ہے۔
صدرمملکت اور وزیر اعظم نےکہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کےمطابق مسئلہ کشمیرکاحل علاقائی امن واستحکام کیلئےناگزیرہے۔عالمی برادری بھارتی مظالم کی روک تھام اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے اپنا کرداراداکرے ۔