ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Sep 06, 2018

راولپنڈی : آرمی چیف کا یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب سے خطاب

جی ایچ کیو میں تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اپنے شہداء کو بھولنے والی قومیں مٹ جاتی ہیں ۔ ہم اپنے شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بناکر دم لیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے لیکن جمہوریت۔۔ اداروں کے استحکام کے بغیر پنپ نہیں سکتی ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نےمقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہادری سے مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔