قومی

  • قومی
  • Sep 06, 2018

وزیراعظم اور آرمی چیف کی جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری

وزیراعظم عمران خان جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ وزیراعظم نے ملک کے دفاع کیلئے جان قربان کرنے والوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان تقریب میں شرکت کے لئے جی ایچ کیو پہنچے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔