ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Sep 07, 2018

چین کے وزیر خارجہ وینگ یی تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

چین کے وزیر خارجہ وینگ یی تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔وہ پاکستانی اعلیٰ قیادت سے وفود کی سطح پر ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی و علاقائی امورپر تبادلہ خیال ہوگا۔پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد چینی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔
نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ایران اور امریکہ کے وزارئے خارجہ کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے وہ تیسرے وزیر خارجہ ہیں۔
چین کے وزیر خارجہ وینگ یی اس سے قبل دو ہزار پندرہ میں پاکستان تشریف لائے تھے، دو ہزار پندرہ میں کئے گئے دورے میں دونوں ملکوں کےتعلقات کو آل ویدر سٹریٹیجک کووآپریٹیو پارٹنرشپ میں بدلنے کا فیصلہ ہواتھا۔