بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 07, 2018

بریگزٹ مذاکرات

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ مذاکرات میں تجارتی معاملات پر اختلافات دور نہیں ہو سکے۔
برسلز میں برطانوی بریگزٹ وزیر "ڈومنیک راب" اور یورپی یونین کے مذاکرات کار "مشل بارنیئر "کے درمیان ملاقات میں اہم تجارتی معاملات پر بات چیت کی تاہم فریقین کے درمیان شدید اختلافات پائے گئے۔اختلافاتی امور کو آئندہ ماہ ہونے والی یورپی سمٹ سے قبل طے کرنا ہوگا۔ اختلافات کی وجہ برطانوی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی بتائی گئی ہے ۔یورپی یونین کا بھی کہنا ہے کہ برطانیہ بھی یورپی ملکوں کی مصنوعات کو درآمدی رعایتیں دے۔