قومی

  • قومی
  • Sep 07, 2018

سعودی عرب کے وزیر اطلاعات کا پی ٹی وی نیوز اسلام آباد کا دورہ

سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے سعودی وفد کے ساتھ پی ٹی وی نیوز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفاقی و زیراطلاعات چوہدری فواد حسین بھی وزیر اطلاعات کے ہمراہ تھے۔ چوہدری فواد حسین نے سعودی وزیر اطلاعات کو پی ٹی وی کے حوالے سے مختلف امور پر بریفنگ دی اوروقت کے ساتھ ٹیکنالوجی میں جدت کے مختلف ادوار کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اطلاعات نے سعودی وفد کو بتایا کہ ہماری حکومت نے آتے ہی سرکاری ٹی وی سے سینسر شپ کا خاتمہ کیا ۔وزیر اطلاعات نے سعودی وفد کو بتایا کہ پی ٹی وی واحدچینل ہے جو پاکستان کے دور دراز علاقوں تک اپنی نشریات پہنچا رہاہے اور پی ٹی وی اردو، انگلش اور عربی کے علاوہ مختلف علاقائی زبانوں میں عوام تک نیوز پہنچا رہا ہے۔
سعودی وزیر نے پی ٹی وی کی کلچر ،ثقافت اور روایات کو برقرار اور فروغ دینے کی کاوش کو سراہا۔
سعودی وزیر نے پی ٹی وی کی آرکائیو میں جمع تصویروں کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہاکہ پی ٹی وی کے پاس بہت بڑا اثاثہ ہے ۔ بہت جلد وزارت اطلاعات کے ساتھ عرب لیڈروں کی تصاویر حاصل کرنے کےلئے اقدامات کریں گے۔**