قومی

  • قومی
  • Sep 07, 2018

حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے, وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ حکومت آزاد اور ذمہ دار میڈیا کے فروغ کےلئے ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ آزاد میڈیا جمہوریت کو مضبوط اور جمہوری روایات کے فروغ کے لئے نہایات ضروری ہے۔ اسلام آباد میں اے پی این ایس کے وفد سے ملاقات میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ سرکاری اشتہارات کے لئے حکومت شفافیت کو یقینی بنائے گی۔ ملاقات میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر شفقت جلیل اور ڈائریکر جنرل انٹرنل پبلی سٹی ونگ نے بھی شرکت کی۔