قومی

  • قومی
  • Sep 07, 2018

چوہدری فوادحسین کی سعودی عرب کےوزیر کے ساتھ ملاقات

سعودی عرب کےوزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ایئرپورٹ پر معززمہمان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات چوہدری فوادحسین اور ڈاکٹر عواد بن صالح کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں پرتعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ سعودی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کا اسلامی دنیا کا اہم ملک ہے۔ نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا ۔ وزیر اطلاعات چوہدری فوادحسین نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت ہے اور انہیں مزید فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔