قومی

  • قومی
  • Sep 07, 2018

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وانگ یی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ صدر مملکت ، وزیراعظم ،سپیکر قومی اسمبلی اور آرمی چیف سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔
وانگ یی کے ہمراہ تین وزرا سمیت اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے نئی حکومت کے قیام کے بعد چین کی طرف سے یہ اعلی سطح کا پہلا دورہ ہے