قومی

  • قومی
  • Sep 07, 2018

آرمی چیف کی شہداءاورغازیوں کےاہلخانہ سےملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء اور غازیوں کے اہلخانہ کے ساتھ دن گزارا۔
قمر جاوید باجوہ آرمی آڈیٹوریم راولپنڈی میں شہداءکےاہلخانہ سےفرداََ فردا ََملے،ان کی خیریت دریافت کی اور مسائل سنے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اورقوم آپکی قربانیوں کا شکریہ ادانہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اپنے شہداء کے خاندانوں کا ہمیشہ خیال رکھے گی ۔ شہداء کے خاندانوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔