ٹینس

  • ٹینس
  • Sep 07, 2018

نیو یارک:یوایس اوپن ،خواتین کے انفرادی مقابلے

امریکہ میں جاری گرینڈ سلیم یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سیرینا ولیمز اور ناؤمی اوساکا فائنل میں پہنچ گئیں۔
خواتین کے انفرادی مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں امریکہ ٹینس سٹار ’’سیرینا ولیمز ‘‘نے لیٹویا کی ’’اناستاسیا۔سیوسٹووا ‘‘کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔تین اور چھ۔صفر سے شکست دی۔سرینا نےنویں مرتبہ یو ایس اوپن کے فائنل میں جگہ بنائی۔ فائنل جیتنے کی صورت میں یہ سرینا کا ساتواں یو ایس اوپن ٹائٹل ہو گا اور مارگریٹ۔کورٹ کے چوبیس گرینڈ سلیم کا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے ایک جیت کی دوری پر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاپان کی نوجوان ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا کسی بھی گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی جاپانی خاتون بن گئی ہیں۔خواتین کے دوسرے سیمی فائنل میں بیس سالہ اوساکا نےامریکہ کی میڈیسن کیز کو چھ۔دو اور چھ۔چار سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔
یو ایس اوپن کے مقابلےپی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جا ر ہے ہیں۔