ہاکی

  • ہاکی
  • Sep 07, 2018

انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کے لئےپاکستان ہاکی فیڈریشن سرگرم

پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کے لئےپاکستان ہاکی فیڈریشن سرگرم۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں تمام چھ ٹیموں کی آمد یقینی بنانے کے لئے ایشین ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ دیا ہے۔
چھبیس ستمبر میں لاہور ميں شیڈول ايونٹ ميں عمان ، قطر ، بنگلہ ديش ، سری لنکا ، قازقستان اور افغانستان نے شرکت کرنا تھی۔ عمان ،قطر اور سری لنکا نے مالی وسائل کی کمی اور ٹيم مصروفيات کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے معذرت کی۔
پی ایچ ایف کے مطابق فل ٹورنامنٹ کی میزبانی کو یقینی بنانے کیلئے ایونٹ کی تاریخیں آگے بڑھانے کو تیار ہیں۔پاکستان پرامن ملک ہے ہاکی کی ورلڈ الیون نے کامیاب دورہ کیا۔پاکستان فل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا چاہتا ہے۔