کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 08, 2018

اے بی ڈی ویلیئرز پاکستان سپر لیگ کاحصہ بن گئے

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز پاکستان سپر لیگ کاحصہ بن گئے۔مایہ باز بلے باز پی ایس ایل2019ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
جنوبی افریقی بیٹسمین نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ”پاکستان سپر لیگ دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگ بن چکی ہے۔ پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشنز کے میچز دیکھ کر لطف اٹھایا ۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے پیغام کے آخر میں اردو میں شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی ڈی ویلیئرز کی پی ایس ایل میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے رواں سال بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں مجموعی طور پر بیس ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔