بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 07, 2018

امریکی وزیردفاع اچانک دورے پر افغانستان پہنچ گئے

امریکی وزیردفاع جیمز میٹس اچانک دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ بھی جیمز میٹس کے ہمراہ ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق امریکی وزیردفاع اور مسلح افواج کے سربراہ افغانستان میں حال ہی میں تعینات ہونے والے نیٹو کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر سے ملاقات کریں گے۔ جس میں افغان امن عمل اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔امریکی وزیردفاع ٹاؤن ہال میں افغانستان میں تعینات نیٹو اور امریکی فوجیوں سے خطاب بھی کریں گے جبکہ افغان سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ان کے شیڈول کا حصہ ہے۔