بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 07, 2018

تہران, سہ فریقی اجلاس

ایران ،ترکی اور روس نے شام کے صوبے ادلب میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایران کے دارلحکومت تہران میں شام کی صورتحال کے حوالے سے سہہ فریقی اجلاس ہوا۔ ایران کے صدر حسن روحانی،روس کے صدرولادی میرپیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اُردوان نے سمٹ میں شرکت کی ۔تینوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسری ملاقات تھی، جس میں شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے، باغیوں اور شدت پسندوں کے زیر کنٹرول ادلب صوبے میں ممکنہ فوجی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسئلے کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کے طریقے بھی زیرغور آئے۔