قومی

  • قومی
  • Sep 08, 2018

سعودی وفد کاڈاکٹر عواد بن صالح کی سربراہی میں پی ٹی وی نیوز اسلام آباد کا دورہ

سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے سعودی وفد کے ساتھ پی ٹی وی نیوز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ و زیراطلاعات چوہدری فواد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چوہدری فواد حسین نے سعودی وزیر اطلاعات کو پی ٹی وی کے حوالے سے مختلف امور پر بریفنگ دی اوروقت کے ساتھ ٹیکنالوجی میں جدت کے مختلف ادوار کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اطلاعات نے سعودی وفد کو بتایا کہ ہماری حکومت نے آتے ہی سرکاری ٹی وی سے سینسر شپ کا خاتمہ کیا ۔پی ٹی وی واحدچینل ہے جو پاکستان کے دور دراز علاقوں تک اپنی نشریات پہنچا رہاہے اوراردو، انگلش اور عربی کے علاوہ مختلف علاقائی زبانوں میں عوام تک خبر پہنچا رہا ہے۔
سعودی وزیر نے پی ٹی وی کی ثقافت اور روایات کو برقرار اور فروغ دینے کی کاوش کو سراہا۔
سعودی وزیر نے پی ٹی وی کی آرکائیو میں جمع تصویروں کو سراہتے ہوئے کہاکہ پی ٹی وی کے پاس بہت بڑا اثاثہ ہے ۔ بہت جلد وزارت اطلاعات کے ساتھ عرب لیڈروں کی تصاویر حاصل کرنے کےلئے اقدامات کریں گے۔