قومی

  • قومی
  • Sep 08, 2018

سعودی عرب کےوزیر اطلاعات کی سرکاری دورے پر اسلام آباد آمد

سعودی عرب کےوزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح سرکاری دورے پر اسلام آبادپہنچے ہیں۔وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین نے ایئرپورٹ پر معززمہمان کا استقبال کیا۔
چوہدری فوادحسین اور ڈاکٹر عواد بن صالح کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور اطلاعات و ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ سعودی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا اہم ملک ہے، نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا ۔ چوہدری فوادحسین نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔