ٹینس

  • ٹینس
  • Sep 09, 2018

یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

دو بار کے چیمپئن نواک جوکووچ اور عالمی نمبر تین ارجنٹینا کے ڈیل پو ٹرو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
نیو یارک میں کھیلے گئے مردوں کےسیمی فائنل مقابلے میں سربین کھلاڑی نوواک جوکووچ نے جاپان کے ’’کی نشیکوری‘‘ کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین،چھ چار اور چھ دو سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور ارجینٹینا کے مارٹن ڈیل پوٹرو مد مقابل ہوئے۔نڈال کھیل کے آغاز ہی سے اپ سیٹ دکھائی دیے اور پہلا سیٹ سخت مقابلے کے بعد بھی سات چھ سے ہا رگئے۔گھٹنے کی انجری کے سبب دوسرے سیٹ میں بھی نڈال کو چھ دو سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا اور ڈیل پوٹرو کو نو سال بعد گرینڈ سلم کے فائنل تک رسائی حاصل ہو گئی۔
ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جائیگا۔مقابلےپی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔