بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 08, 2018

عراقی شہر بصرہ میں ایرانی قونصل خانہ نذر آتش

عراق کے شہر بصرہ میں ایک ہفتے سے جاری احتجاج پرتشدد ہوگیا جبکہ مشتعل مظاہرین نے ایرانی قونصل خانہ نذر آتش کردیا۔
بصرہ میں بدعنوانی اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف شہریوں کا احتجاج ایک ہفتے سے جاری ہے۔ مظاہرین نے متعدد سرکاری عمارتوں پر بھی حملے کئے اور قریبی بندرگاہ کو بند کرادیا۔حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک بارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔