بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 08, 2018

صدر ٹرمپ نے شام میں کسی فوجی کارروائی کافیصلہ نہیں کیا

امریکی فوج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے وائٹ ہاؤس کے ساتھ اپنی معمول کی بات چیت میں شامی فوج کی جانب سے باغیوں کے آخری بڑے ٹھکانے ادلب پر حملے کے دوران کیمیائی ہتھیار کے استعمال کے امکانات پر غور کیا ہے۔
جوائٹ چیف آف سٹاف کے سربراہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کیمیائی ہتھیار کے استعمال کی صورت میں کسی فوجی کارروائی کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
دوسری جانب شامی حکومت اور روس نے کہا ہے کہ وہ ادلب پر اپنے منصوبے کے تحت حملہ جاری رکھیں گے۔