بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 09, 2018

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیاجبکہ دو سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے اس جمعہ کو بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی وحشیانہ شیلنگ کی اور براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 17سالہ نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔چھ ماہ سے جاری مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 150سے زائد فلسطینی شہید اور 7ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔