قومی

  • قومی
  • Sep 08, 2018

چیف جسٹس نے خاتون کی ہلاکت کے معاملے کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی

چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے لاہور کے نجی ہسپتال میں زچگی کے دوران خاتون کی ہلاکت کے معاملے کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ۔
جاں بحق ہونے والی چھبیس سالہ ثنا ءکے والد کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے چیف جسٹس نےکہا کہ نجی ہسپتال علاج کی بجائے کاروبار کرتے ہیں ۔ عدالت یکطرفہ کاروائی پر یقین نہیں رکھتی تاہم ایسے معاملات میں غفلت بھی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ متعلقہ ڈاکٹر واقعے کے بعد سے بیرون ملک ہے اور ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔چیف جسٹس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہیلتھ کئیر کمیشن کے ساتھ مل کر سات روز میں انکوائری رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔