قومی

  • قومی
  • Sep 08, 2018

شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو

پاکستا ن ریلوےکو منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے نجی شعبے کاتعاون بھی حاصل کیا جائے گا۔ لاہو ر میں نیوز کانفرنس میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کارگو کا شعبہ قائم کرینگے اور آمدن بڑھانے کیلئے ٹرینوں میں تشہیری مہم شروع کی جائے گی
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ چودہ ستمبر کو میانوالی اور مارگلہ ایکسپریس کاآغاز کیا جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ
پشاور سے کراچی تک مزدوروں اور محنت کشوں کے لئے خصوصی ٹرین چلائی جائے گی اور سی پیک کے تحت ریلوے سے متعلق منصوبوں کے لئے بھی خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ریلوے ٹرانسپورٹیشن فریٹ کمپنی اور جامشورو پاور کمپنی کے درمیان کوئلے کی ترسیل کے معاہدے سے تقریبا ساڑھے چار ارب سالانہ آمدن متوقع ہے اور چار ملین ٹن سے زائد کوئلے کی ترسیل کو ممکن بنایا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے میں سنگل ٹینڈر نہیں ہوگا، تمام فیصلے کابینہ اجلاس میں کئے جائیں گے ۔وفاقی وزیر شیخ رشید نے ڈیمز فنڈ کے لئے ریلوے کی جانب سے دس کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ۔