قومی

  • قومی
  • Sep 08, 2018

ملک بھرمیں آج یوم بحریہ منایاجارہاہے

ملک بھرمیں آج یوم بحریہ بھرپورجوش وجذبے سے منایاجارہاہے ۔اس موقع پر اپنے پیغام میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاہے کہ آپریشن دوارکا ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے ۔دشمن کے پانیوں میں دو سو میل اندر گھس کر بھاری ریڈار سٹیشن کو تباہ کرنا پاک بحریہ کا تاریخی کارنامہ تھا ۔نیول چیف نے کہاکہ جنگ ستمبرکے دوران آبدوز غازی نے پوری بھارتی نیوی کو اپنے ہی پانیوں میں مقید رکھا ۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاکہ اسلاف کی ہمت ،بہادری اور قربانیوں کی اعلی روایات نے نئے جذبے اور ناقابل شکست عزم کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ آج کا دن دفاع وطن کےلئے قربانیوں اور بے لوث لگن کے جذبے کی تجدید کا تقاضا کرتاہے انہوں نے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسرا ن کی شجاعت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔