قومی

  • قومی
  • Sep 08, 2018

کاروباری شخصیات پر مشتمل نجی تنظیم کے اراکین کی چیف جسٹس سے ملاقات

کاروباری شخصیات پر مشتمل نجی تنظیم میسج فاونڈیشن نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے ایک ارب روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
تنظیم کے اراکین نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ وفد کے اراکین نے چیف جسٹس کو دس کروڑ روپے کے چیک کی صورت میں عطیے کی پہلی قسط پیش کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ملکی بقا اور ترقی کے لیے نئے ڈیموں کی تعمیر انتہائی ضروری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس ملک نے جو کچھ ہمیں دیا وہ اب لوٹانے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستانی قوم اپنے وسائل سے ڈیم تعمیر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔