قومی

  • قومی
  • Sep 08, 2018

حکومت نے سی پیک کے فنڈز میں کٹوتی نہیں کی, وفاقی وزیر اطلاعات

مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا کہ ہماری حکومت نے نہ ہی سی پیک کے فنڈز میں کٹوتی کی ہے اور نہ ہی انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں ۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ تاثر دیا کہ محمد نواز شریف اور مریم نواز پر کیسز اور احتساب عدالت میں پیشیاں تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے ہو رہی ہیں ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل مسلم لیگ کی اپنی حکومت میں ہوئی تھی ۔