قومی

  • قومی
  • Sep 08, 2018

چین کے وزیر خارجہ اور سعودی عرب کے وزیر اطلاعات کی سپیکر اسد قیصر سے ملاقات

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے قومی اسمبلی کےسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مشترکہ جغرافیائی ،اورسٹر یٹجک مفادات پر مبنی ہیں جو مثالی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی ترقی میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ۔ پاکستا ن اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے مصروف عمل ہے ۔
چینی وزیر خارجہ نے دونو ں ممالک کے درمیان پا رلیما نی رابطوں کوفروغ دینے کی سپیکر اسد قیصر کی تجو یز سے اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی ،انفر اسٹر کچر کی ترقی اور توانا ئی کے متبادل ذرائع کی تلا ش کے شعبوں میں پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد سے بھی ملاقات کی-
اسلام آباد میں سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد سےگفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہر آزمائش پر پورا اتر ی ہے۔ دونوں ملکوں میں اقتصادی اور پارلیمانی تعلقات کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔سپیکر اسد قیصر نے سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے مسائل اور جیلوں میں قیدپاکستانیوں کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔سعودی وزیر اطلاعات نے سپیکر قومی اسمبلی کو مختلف شعبوں میں اپنی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں اور قید یوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا بھی یقین دلایا۔