قومی

  • قومی
  • Sep 08, 2018

سعودی عرب کے وزیر اطلاعات کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح ال عواد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی ۔ ڈاکٹر عواد بن صالح نے کہا کہ سعودی قیادت نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہشمند ہے ۔ دونوں رہنماوں نے باہمی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔
شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ لگانے کی دعوت دی ۔