فٹ بال

  • فٹ بال
  • Sep 09, 2018

بنگلہ دیش میں ساف فٹبال چیمپئن شپ

ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ ڈھاکہ میں کھیلے گئے گروپ میچ میں پاکستان نے بھوٹان کو تین صفر سے شکست دی۔ پاکستان کی طرف سے محمد ریاض، حسن بشیر اور فہیم احمد نے گول سکور کئے۔کھیل کے بیس ویں منٹ میں محمد ریاض نے کپتان صدام حسین کے عمدہ پاس پر گول کرکے برتری دلادی۔ نومنٹ بعد حسن بشیر نے پاکستان کی سبقت دوگنی کردی ۔ میچ کے آخری لمحات میں فہیم احمد نے شاندار گول کرکے ٹیم کو تین صفر سے کامیابی دلوادی۔ گروپ اے میں پاکستان چھ پوائنٹس کےساتھ سرفہرست ہے۔ دوہزار پانچ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ قومی فٹبال ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ سیمی فائنل کے مقابلے بدھ کو ہونگے۔