ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Sep 09, 2018

ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے تیرہویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے تیرہویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔ سپریم کورٹ کےچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ان سے سے حلف لیا۔
وزیراعظم عمران خان ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، تینوں مسلح افواج کے سربراہوں، وزرائے اعلیٰ ، گورنرز، وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر اہم شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ آزادکشمیر کے صدر اور وزیراعظم بھی تقریب حلف برداری میں موجو د تھے۔ چینی وزیر خارجہ اور سعودی وزیر اطلاعات نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔ڈاکٹر عارف علوی کا شمار تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ وہ چار ستمبر کو صدر مملکت منتخب ہوئے تھے۔