قومی

  • قومی
  • Sep 08, 2018

آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے راولپنڈی میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور زیر غور آئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ، مختلف امور پر ہم آہنگی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں ۔ پاک آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی معترف ہے ۔ وزیر خارجہ وانگ ژی نے اقتصادی راہداری منصوبوں کو فراہم کی گئی سیکیورٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین دونوں ملکوں کی مشترکہ ترقی پر یقین رکھتا ہے ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی مسلسل حمایت اور دورے پر چین کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی محاذ آرائی سے بہت متاثر ہوا ۔ ہم امن اور استحکام کے عزم کے ساتھ اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کریں گے ۔