سپورٹس

  • سپورٹس
  • Sep 09, 2018

باکسر عامر خان نے کولمبین باکسر کو ہرا کر سپر ویلٹر ویٹ فائیٹ جیت لی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کولمبین باکسر سیمیؤل ورگس کو ہرا کر سپر ویلٹر ویٹ فائیٹ جیت لی ۔ دونوں باکسرز کے درمیان فائیٹ 12 راؤنڈ تک جاری رہی ۔ مقابلے کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر ہوا۔
برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہونیوالی فائیٹ میں عامر شروع سے ہی حا وی رہے۔ بارہ راؤنڈز کے خاتمے پر تینوں ججوں نے متفقہ طور پر عامر خان کے حق میں فیصلہ دیا ۔دونوں باکسرز کے درمیان مقابلہ 36 منٹ تک جاری رہا ۔ پاکستانی نژاد باکسر کیریئر میں 37 میں سے 33 فائٹس میں فاتح رہے ۔
عامر خان کی کامیابی کے بعد برطانیہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔ بھنگڑے ڈالے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔
پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقابلہ توقع سے زیادہ سخت تھا ۔ سیمیول ورگس اچھا فائٹر ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ آج کی فائیٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ میرے داؤپیچ کے باوجود سیمیول کم بیک کرتا رہا ۔ پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے ۔ وہاں بھی باکسنگ کے مقابلے ہونے چائییں ۔انہوں نے کہاکہ باکسنگ کی تربیت کیلئے پاکستان میں ایک اکیڈمی کھولی ہے ۔ مزید کھولنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود ایک اسپورٹس مین ہیں اور وہ ملک میں کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں ۔