بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 09, 2018

جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی

جاپان کے جزیرے ہوکیدو میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔چار روز پہلے ہوکیدومیں 6.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی تھی ۔
زلزلے سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ حکام کے مطابق نوافراد تاحال لاپتہ ہیں ۔ حکومت کے بحالی کے اداروں نے تباہ حال علاقوں میں تعمیرومرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔