بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 09, 2018

امریکی صدر کی تمام چینی درآمدات پر ٹیکس لگانے کی دھمکی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ چین کی دوسوسڑسٹھ ارب ڈالر مالیت کی مزید درآمدی اشیا پر محصولات لگا دیں گے جس کے بعد عملی طور پر چین سے درآمد کی جانے والی ہر چیز ٹیکسوں کے دائرے میں آجائے گی۔ یہ محصولات، ان 50 ارب ڈالر کی چینی درآمدات کے علاوہ ہیں جن پر پہلے ہی اضافی ٹیکس لگائے جا چکے ہیں ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے نارتھ ڈکوٹا کے شہر فارگو میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 267 ارب ڈاالر کی اشیا کی فہرست تیار ہے جن پر مختصر نوٹس پر ٹیکس عائد کیے جا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان ٹیکسوں کا اطلاق ہونے کے بعد صورت حال بدل جائے گی۔
چین نے بھی کہا ہے کہ اگر امریکہ نے نئے ٹیکس لگائے تو جواباً مساوی مالیت کے ٹیکس لگا دیئے جائیں گے۔