بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 09, 2018

عراق:بصرہ میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

عراق کے شہر بصرہ میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
بصرہ میں پیر سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی مرمت نہ ہونے،بدعنوانی اور بےروزگاری کے خلاف مظاہروں میں ایران کے قونصل خانے سمیت متعددسرکاری عمارتوں کو نذرآتش کر دیا گیا۔بصرہ کے ایئرپورٹ پر بھی راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔شہر میں کرفیو نافذ ہے۔مشتعل مظاہرین نے متعددسرکاری عمارتوں ، مقامی حکومت کے ہیڈکوارٹرز اور سرکاری ٹیلی وژن عراقیہ کی عمارت کو بھی نذرآتش کردیا۔ عراق میں عام انتخابات کو کئی ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم ابھی تک وہاں حکومت نہیں بن سکی۔