کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 26, 2016

پاکستان،انگلینڈ کیلئے سیریز میں مشکل حریف ہوگا: کیون پیٹرسن

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین کیون پیٹرسن نے پاکستان کو ہوم سیریز میں مشکل حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی باؤلنگ بہترین ہے جس کے باعث مقابلہ دلچسپ ہوگا۔
لندن میں ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں پی ایس ایل میں ان کھلاڑیوں میں سے کچھ کا سامنا کرچکے ہیں ، اور پاکستان کی ٹیم میں بہترین کھلاڑی ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں 8 ہزار سے زائد رنز بنانے والے بلے باز نے کہا کہ انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف جاری سیریز کے برعکس پاکستان کے ساتھ سخت مقابلے کی توقع ہے۔
انھوں نے انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کو بڑا نقصان قرار دیا۔